Saturday, May 4, 2024

کراچی ، پولیو مہم سے انکاری افراد کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا

کراچی ، پولیو مہم سے انکاری افراد کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا
January 8, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ حکومت نے مستقبل کے معماروں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا ۔ پولیو سیل میں ڈیوٹی دینے سے انکاری خواتین میڈیکل افسران کو محکمہ جاتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

سندھ سرکار نے پولیو مہم میں روڑے اٹکانے والے میسحاؤں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

سیکرٹری صحت کہتے ہیں خواتین میڈیکل افسران نے پولیو سیل میں فرائض انجام دینے سے انکار کیا  جس پر ڈاکٹرز کو محکمے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سیکرٹری صحت نے مزید کہا کہ  ان لیڈی ڈاکٹرز کو محکمہ جاتی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا ۔ پولیو ڈیوٹی سے انکاری خواتین ڈاکٹرز نے حال میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا تھا ۔