Thursday, March 28, 2024

کراچی، پولیس ہفتہ قبل اغوا 2 شہریوں تاحال بازیاب نہ کرا سکی

کراچی، پولیس ہفتہ قبل اغوا 2 شہریوں تاحال بازیاب نہ کرا سکی
October 27, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں ایک ہفتے قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والے دو شہریوں کو پولیس تاحال بازیاب نہیں کرا سکی۔ کراچی کے علاقے پاک کالونی سے برادر نسبتی مبینہ طور پر اغوا کر لیے گئے، پاک کالونی کی حدود زبیری کالونی کے رہائشی 40 سالہ محمد عرفان، فواد رضا کے ساتھ کھانا لینے گیا تھا۔ سات روز سے لاپتہ افراد کا پولیس سراغ نہیں لگا سکی عرفان کی زوجہ کے مطابق اس کے شوہر اور بھائی کو مایا نامی منشیات فروش نے اغوا کیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔