Friday, May 17, 2024

کراچی پولیس کے شکایتی سیل میں رواں سال 1600 سے زائد شکایات درج کرائی گئیں

کراچی پولیس کے شکایتی سیل میں رواں سال 1600 سے زائد شکایات درج کرائی گئیں
July 3, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی پولیس کے شکایتی سیل کی کارکردگی سامنے آگئی ، کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیرشیخ کے قائم کردہ وٹس ایپ شکایتی سیل میں شہریوں نے 6 ماہ کے دوران 1600 سے زائد شکایات درج کروائیں ۔ سب سے زیادہ 696 پولیس کیخلاف شکایتیں شامل ہیں ، جن پر عمل کرتے ہوئے 10 اہلکاروں کو معطل، جبکہ کئی کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی گئی ، پولیس نے اس دوران 169 مقدمات بھی درج کیے۔ ایک اہلکار کی تنزلی اور  ایک اہلکار کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے  16 اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جنوری میں 276، فروری میں 194، مارچ میں 209، اپریل میں 282، مئی میں 316 اور جون میں 326 شکایات موصول ہوئیں ، جبکہ 169 مقدمات درج کیے گئے ۔ شہریوں نے سب سے زیادہ پولیس کے خلاف دل کی بھڑاس نکالی اور 696 شکایات درج کروائیں ۔ رپورٹ کے مطابق پبلک وائلنس کی 178، زمینوں پر قبضے کی 135 دھمکیوں اور لاپتہ افراد سے متعلق  146، جبکہ لوٹ مار، چوری اور منشیات فروشی کیخلاف 240 شکایات درج کروائی گئیں ۔ رواں برس کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران اغوا کی 22 شکایات بھی پولیس کو موصول ہوئیں ۔