Wednesday, April 24, 2024

کراچی : پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار

کراچی : پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار
May 25, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں لیاری کےمختلف علاقوں میں پولیس نےسرچ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وارکا کارندہ گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ان کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا ہے ۔ پولیس نے رات گئے لیاری کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور اس سرچ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار کے اہم کارندے کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ ملزم شہزاد کا تعلق عزیربلوچ گروپ سے ہےسرچ آپریشن کےدوران علاقے کا محاصرہ کر کے گھر،گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔