Sunday, September 8, 2024

کراچی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر امیر شیخ کا تھانوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری

کراچی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر امیر شیخ کا تھانوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری
August 20, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر امیر شیخ نے عام شہری بن کر تھانوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ بغیر وردی عام شہری کی طرح شاہ لطیف ٹاؤن تھانے پہنچے تو سناٹا دیکھا ۔ ایئرکنڈیشن رپورٹنگ روم میں ڈیوٹی افسر سو رہا تھا اور ڈیوٹی محرر کو غائب پایا۔ ایک اہلکار تو ٹیبل پر نیند پوری کرنے میں  مصروف تھا جبکہ صرف ایک سپاہی جاگ رہا تھا۔ امیرشیخ نے 6 باوردی افسران اور اہلکاروں کو 2،2 ہزار روپے انعام دیا ۔ جبکہ بغیر وردی اہلکاروں پر برہمی کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل آئی جی امیرشیخ نے شاہ لطیف ٹاؤن میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کلین اپ کا حکم بھی دیا۔ دورے کے بعد ایڈیشنل آئی جی نے ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ملیر کو خط لکھا، جس میں ملیر سے منشیات فروشوں کا صفیا کرنے کیلئے بڑے آپریشن کا حکم دیا۔