Saturday, April 27, 2024

کراچی : پولیس کی کارکردگی سے غیرمطمئن لیاری والوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کمر کس لی

کراچی : پولیس کی کارکردگی سے غیرمطمئن لیاری والوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کمر کس لی
May 10, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی پولیس کی کارکردگی سے غیر مطمئن لیاری والوں نے  جرائم پیشہ افراد کے خلاف کمر کس لی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں رینجرز کے آپریشن سے شہر میں کچھ امن تو قائم ہوا لیکن پولیس کی روایتی بے حسی کی وجہ سے لیاری جیسے علاقے ایک بار پھر جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بننے لگ  گئے ۔ لیاری کی عوام جو پہلے ہی پولیس کی کارکردگی سے ناخوش تھے نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف خود لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ لیاری میں شہریوں نے گینگ وار ملزموں  کی ایک اور کمین گاہ کو جلا دیا نذر آتش کی گئی جگہ پر ملزم جوئے کا اڈا چلا رہے تھے جبکہ شہریوں نے اس سے قبل  سنگولین میں منشیات کا اڈا مسمار کیا تھا۔