Friday, April 26, 2024

کراچی: پولیس کی کارروائیاں، ایک ملزم ہلاک سات گرفتار، شیشہ کلبز کیخلاف کارروائیوں کے دوران نو افراد زیرحراست

کراچی: پولیس کی کارروائیاں، ایک ملزم ہلاک سات گرفتار، شیشہ کلبز کیخلاف کارروائیوں کے دوران نو افراد زیرحراست
December 10, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران ایک ملزم مارا گیا جبکہ سات کو گرفتار کر لیا گیا۔ شیشہ کلبز کے خلاف کارروائیوں کے دوران نو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈاکس مچھر کالونی میں پولیس مقابلے میں ملزم انور عرف جنگل شاہ مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق گینگ وار فرید ٹنڈا گروپ سے تھا اور سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ اتحاد ٹاؤن اور پیرآباد میں پولیس نے پانچ ملزم گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ بوٹ بیسن پولیس نے شاہ رسول اور نیلم کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران دو ملزم گرفتار کر لئے۔ گلستان جوہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ڈیفنس اور کلفٹن میں شیشہ کلبوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نو افراد کو حراست میں لے لیا۔