Thursday, March 28, 2024

کراچی : پولیس کی کارروائی میں تین ملزمان گرفتار

کراچی : پولیس کی کارروائی میں تین ملزمان گرفتار
May 4, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی  میں پولیس  کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 3 ملزم گرفتار  اسلحہ اور بارودی مواد برآمد، ڈیفنس فیز 5 میں دو گروہوں میں  تصادم میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق پیرآبا د میں مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد ایک ملزم گرفتار کیا گیا پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروشی میں ملوث تھا جس کے قبصے سے اسلحہ اور منشیات برآمد  ہوئیں ۔عزیزبھٹی پولیس نے کارروائی کر کے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبصے سے ٹی ٹی پستول اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ لانڈھی عید گاہ کے قریب پولیس نے کارروائی کر کے عمران عرف کالا نامی ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبصے سے اسلحہ اوربم بنانے کا سامان برآمد  ہوا۔ ڈیفنس فیز 6 میں دو گروہوں میں  تصادم کے دوران فائرنگ سے منظور نامی شخص زخمی ہوا،، پولیس کے مطابق تصادم  گاڑی کی پارکنگ پر ہوا۔