Sunday, May 19, 2024

کراچی ، پولیس کی کارروائی ، دو ڈاکوؤں شہریوں سے لوٹ مار کرتے ہوئے گرفتار

کراچی ، پولیس کی کارروائی ، دو ڈاکوؤں شہریوں سے لوٹ مار کرتے ہوئے گرفتار
May 15, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکوؤں کو شہریوں سے لوٹ مار کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ کارروائی سرسید پولیس کی جانب سے اس وقت کی گئی جب ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے۔ گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت مجید اور ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزم پہلے بھی اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔ پولیس نے ملزموں کے قبضے سے اسلحہ ، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کرنے کے بعد مزید تفتیش کیلئے تھانے سرسید تھانے منتقل کر دیا۔