Saturday, May 4, 2024

کراچی: پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزم گرفتار

کراچی: پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزم گرفتار
January 8, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس نے چھاپہ مار کر اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزم گرفتار کر لئے۔
شاہراہ فیصل پولیس نے ایک کارروائی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزم عرفان اور شکیل کو گرفتار کر لیا جن سے اسلحہ اور متروکہ سامان برآمد کر لیا گیا۔
دوسری جانب ملیر میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ذوالفقار زخمی ہو گیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ذوالفقار متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔