Friday, April 19, 2024

کراچی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں اور کومبنگ آپریشن میں سست روی

کراچی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں اور کومبنگ آپریشن میں سست روی
November 4, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں اور کومبنگ آپریشن سست روی  کا شکار ہیں ، جرائم پیشہ گروپس سرگرم ہیں ،  شہری آسان ہدف بن گئے، ماہ اکتوبر میں ڈکیتی اور نقب زنی کی 6 بڑی وارداتیں، کسی بھی واردات کا ملزم گرفتار ہوا، نہ ہی تفتیش میں کوئی پیشرفت ہوئی۔ چار اکتوبر کو پولیس وردی میں ملبوس ملزمان لانڈھی میں گھر سے لاکھوں مالیت کا سامان لے اڑے، دس اکتوبر کو گذری میں جیالے سینیٹر تاج حیدر کا گھر ایک بار پھر نقب زنی کا نشانہ بنا جبکہ تیرہ اکتوبر کو ماڑی پور میں ائر فورس افسر اور ٹرانسپورٹر کے گھر سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات سمیت بیش قیمت سامان لوٹا گیا۔ ستائیس اکتوبر کو جوڑیا بازار کھارادر میں لیاری گنگ وار کارندوں نے بھتہ نہ دینے پر تاجر اکبرعلی کے گودام کو آگ لگادی تاہم اب تک کسی بھی واردات کے ملزمان گرفتار ہوئے نہ ہی تفتیش میں پیشرفت ہوئی۔