Friday, May 10, 2024

کراچی پولیس کی نااہلی، شہری کو بابا لاڈلا ظاہر کرکے گرفتار کرلیا

کراچی پولیس کی نااہلی، شہری کو بابا لاڈلا ظاہر کرکے گرفتار کرلیا
December 17, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس کی 1998 میں سنگین نااہلی کا ایک کیس سامنے آگیا۔ 21 سال پہلے ایک شہری کو لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلا ظاہر کرکے گرفتار کیا۔ اور 4 سال تک جیل میں رکھا۔  لیاری کے علاقے چاکیواڑہ کے رہائشی نور محمد کا نام ہی جرم بنادیا اور 21 سال پہلے بدنام زمانہ گینگسٹر نورمحمد عرف بابا لاڈلا ظاہر کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اور زندگی کے 4 سال جیل کی نذر ہوگئے۔ 9 بچوں کا باپ بابا نور محمد کے ای ایس سی میں ملازم تھا جسے نوکری پر بھی بحال نہیں کیا گیا۔ متاثرہ بزرگ شہری اپنی دہائیاں لیکر سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا جہاں پولیس اور کے ای ایس سی کیخلاف 50 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ بابا نور محمد کا کہنا ہے پولیس نے اُس کیخلاف 6 جھوٹے مقدمات بنائے، لیکن عدالتوں نے باعزت بری کیا۔