Sunday, September 8, 2024

کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں چار دہشت گرد ہلاک، شہر قائد کے مختلف علاقوں سے چوالیس افراد گرفتار

کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں چار دہشت گرد ہلاک، شہر قائد کے مختلف علاقوں سے چوالیس افراد گرفتار
August 20, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس کی مختلف کارروائیوں میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو ڈاکوؤں اور دو بھتہ خوروں سمیت چوالیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں آپریشن کے دوران پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جبکہ دو کی شناخت طاہر اور ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔ سرجانی میں مقابلے میں پولیس نے دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ مبینہ ٹاؤن میں پولیس نے دو بھتہ خوروں کو اسلحہ اور رقم سمیت دھر لیا۔ بلوچ کالونی جونیجو ٹاؤن میں پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران چالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق چار افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ حراست میں لیے جانے والے افراد میں چار سٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں جبکہ لیاری چاکیواڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔