Sunday, September 8, 2024

کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 16 ملزم گرفتار، ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 16 ملزم گرفتار، ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے
January 9, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 16 ملزم گرفتار کر لئے، لوٹ مار کرنے والا ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ لیاری کلاکوٹ میں پولیس نے چھاپہ مار کر سٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزم گرفتار کئے۔ بلدیہ ٹاؤن میں پولیس کارروائی میں  14 ملزم گرفتار کئے گئے، پولیس کے مطابق چھاپہ ایک گھر پر مارا گیا جہاں منشیات فروشی اور جوا بھی ہوتا تھا۔ گولیمار چورنگی میں لوٹ مار کرنے والا ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جبکہ تین فرار ہو گئے۔ شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ لیاقت آباد میں ڈاکؤں نے اہلخانہ کو کمرے میں بند کر کے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات لوٹ لئے۔