Friday, May 17, 2024

کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیاں، چار دہشتگرد ہلاک، دو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیاں، چار دہشتگرد ہلاک، دو زخمی حالت میں گرفتار
December 16, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس کی مختلف کارروائیوں میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ خفیہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اتحاد ٹاؤن پہنچ گئی اور تمام راستے سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ناکہ بندی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑی کی تلاشی لی تو سکول بیگ سے بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ مچھر کالونی میں بھی سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کا تعلق لیاری گینگ وار کے عزیر گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران چالیس سے زائد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔