Friday, May 17, 2024

کراچی ، پولیس کی رات گئے کارروائیاں ، 7ملزم گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

کراچی ، پولیس کی رات گئے کارروائیاں ، 7ملزم گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد
December 6, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے اور چھاپامار کارروائیوں میں پولیس نے گینگ وار ملزم سمیت 7 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ کراچی میں رات گئے میٹھادر پولیس نے ناصرنامی اغواء کار کو گرفتار کرکے 12سالہ بچہ سلمان کو بازیاب کرالیا ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درجہ کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔ دوسری جانب بلال کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دواسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا ۔ ملزموں  کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی جبکہ شاہ لطیف پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کے دوساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے گرفتار ملزم سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ۔ لیاری کے علاقے کلاکوٹ افشہانی گلی میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرکے گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے کارندے کو گرفتار کرلیا ملزم کی شناخت جان محمد بلوچ  کے نام سے ہوئی ادھر شاہ لطیف پولیس نے بھی دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔