Saturday, April 27, 2024

کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزم گرفتار

کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزم گرفتار
January 17, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں پانچ ملزم گرفتارکرلئے۔ قتل کے مقدمات میں مطلوب تین ملزم بھی پکڑے گئے جبکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

کورنگی ضیا کالونی میں چھاپے کے دوران ڈکیت گینگ کے چار کارندے جنید، عقیل، احسن اور سلطان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزموں سے اسلحہ اور دو موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں، گزری میں کار پر پولیس کی جعلی نمبرپلیٹ لگا کر گھومنے والے جعلی اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان محمد حسین جاں بحق ہوگیا۔ وارداتوں میں مزاحمت پر دو شہریوں کو قتل کرنے والے ملزم قاسم اور سجاد جبکہ شادی سے انکار پر خاتون کے پانچ سالہ بچے کو سمندر میں ڈبو کر قتل کرنے والے ملزم ابراہیم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔