Friday, April 19, 2024

کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں‘ 4 ملزم گرفتار

کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں‘ 4 ملزم گرفتار
October 24, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں سنگین جرائم میں ملوث چار ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں پولیس نے مقابلے کے بعد تین ملزموں نعمان‘ ذیشان اور عاصم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سٹریٹ کرائم کے علاوہ دیگر سنگین جرائم میں بھی مطلوب تھے۔ گلشن اقبال میں بھی مقابلے کے بعد کار لفٹر گروہ کے کارندے عبدالنبی جتوئی کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسکے دیگر تین ساتھی فرار ہو گئے۔