Thursday, April 18, 2024

کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، منشیات فروش سمیت 6گرفتار

کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، منشیات فروش سمیت 6گرفتار
April 26, 2016
  کراچی(92نیوز)شہر میں  جر ائم پیشہ عناصر  کے خلاف  پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں ۔ مختلف علاقوں مین چھاپہ مار کر منشیات فروش سمیت 6 ملزمان دھر لیئےاسلحہ مسروقہ موٹر سائیکلیں اور منشیات بھی برآمدکی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ملیر سٹی پولیس نے  غریب آباد کے علاقے میں چھاپہ مار کر  ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اسلحہ اور  منشیات برآمد کر لی تاہم  موقع سے اس کی بیوی فرار ہو گئی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی  منشیات فروشی  کے گھناؤننے کاروفبار سے وابستہ ہیں ادھر شارع نور جہاں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک ملزم محمد حماد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے منشیات اور سر سید کے علاقے سے چھینی  ہوئی موٹر سائیکل برآمد کر لی جبکہ پی آئی   بی پولیس نے مختلف    کارروائیوں کے دوران  چار  ملزمان اویس،نعمان،محمد ایاز اور عمران کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔