Thursday, April 18, 2024

کراچی: پولیس کی خالی چوکیاں گدھوں کا مسکن بن گئیں

کراچی: پولیس کی خالی چوکیاں گدھوں کا مسکن بن گئیں
January 15, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی میں پولیس کی خالی چوکیاں گدھوں کا مسکن بن گئیں شرافی گوٹھ میں پولیس کی  بے کار پڑی چوکی میں کسی غریب نے گدھے باندھ دیئے تفصیلات کےمطابق پولیس کی چوکیاں بنائی جاتی ہیں تاکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہو چور ، ڈاکو اور دہشت گرد آزادانہ کارروائیاں نہ کرسکیں  مگر کراچی میں گنگا الٹی ہی بہتی ہے ۔  یہاں پولیس کی چوکیوں میں ڈھونڈنے سے پولیس نہیں ملتی اب شرافی گوٹھ کی چوکی میں پولیس اہلکار تو نہیں ہوتے لیکن گدھے اس میں ضرور بندھے ہوئے ہوتےہیں ۔ یہ بھی اچھا ہی ہے جگہ تو ویسے ہی بے کار بھی کسی غریب کے کام ہی آگئی ۔ایک شرافی گوٹھ ہی کیاشہر بھر کی یہی حالت ہے بیشتر علاقوں میں پولیس کی چوکیاں یا تو کچرا کنڈیاں بنی ہیں یا پھر ان میں منشیات کے عادی افراد نے ڈیرا ڈال رکھا ہے ۔