Sunday, September 8, 2024

کراچی پولیس کی ایک بار پھر ناقص تفتیش !!! بھتہ خوری میں ملوث گینگ وار کے 4ملزم ضمانت پر رہا

کراچی پولیس کی ایک بار پھر ناقص تفتیش !!! بھتہ خوری میں ملوث گینگ وار کے 4ملزم ضمانت پر رہا
August 21, 2015
کراچی (92نیوز) بھتہ خوری میں ملوث گینگ وارکے4ملزموں کوضمانت پررہاکردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بھتہ خوری میں ملوث گینگ وار کے ملزم بلال، وحید، قاسم اور راشد کی ایک، ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کر لی۔ یاد رہے ملزموں نے گزشتہ سال کلری تھانے کی حدود میں شبیر نامی تاجر سے پانچ لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور دو لاکھ روپے بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گئے تھے۔