Sunday, September 8, 2024

پروفیسر وحید الرحمان قتل کیس : کراچی پولیس شواہد اکٹھے کرنے میں ناکام، ملزم سمیع الزماں رہا

پروفیسر وحید الرحمان قتل کیس : کراچی پولیس شواہد اکٹھے کرنے میں ناکام، ملزم سمیع الزماں رہا
August 17, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی پولیس کے محکمہ تفتیش کی ایک اور بڑی ناکامی سامنے آ گئی۔ پروفیسر وحیدالرحمان عرف یاسر رضوی کے قتل کا مقدمہ اے کلاس کر کے ملزم کو رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسروحیدالرحمان قتل کیس ایک بارپھرالجھ گیا۔ پولیس ملزم سمیع الزماں کےخلاف قتل کاجرم ثابت کرنے میں ناکام ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ اے کلاس کر کے رپورٹ اے ٹی سی میں پیش کر دی جس میں ناکامی کااعتراف کیاگیا ہے۔ رپورٹ میں بتایاگیاکہ ملزم سمیع الزماں کےخلاف کوئی گواہ سامنے آیا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے رپورٹ منظور کرتے ہوئے مقدمہ داخل دفتر کر دیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کو پروفیسر شکیل اوج اور پروفیسر وحیدالرحمان قتل کیس میں ملوث قرار دیا گیا تھا ۔ یاد رہے صدر پاکستان اور وزیراعظم کی جانب سے بھی پروفیسر وحیدالرحمان کے قتل کا نوٹس لیا گیا تھا۔