Sunday, September 8, 2024

کراچی :  پولیس کریک ڈاؤن میں  51 تارکین وطن گرفتار

کراچی :  پولیس کریک ڈاؤن میں  51 تارکین وطن گرفتار
July 8, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں آئی جی سندھ کے احکامات کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر پولیس نے عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع ویسٹ کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اکیاون تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ہدایت پر پولیس نے   اورنگی،  بلدیہ ، سرجانی، اتحاد ٹاؤن، منگھوپیر،  پاکستان بازار میں کارروائیاں کرتے ہوئے اکیاون تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ۔۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے 22 تارکین وطن جن میں برمی،  بنگالی  اور افغانی شامل ہیں جبکہ بلدیہ ، اتحاد ٹاؤن کے مختلف علاقوں چھاپہ مار کارروائیوں میں گیارہ افغان باشندوں  کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیئےگئے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق مجموعی طور پر ضلع ویسٹ کے مختلف علاقوں میں تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاون میں اکاون غیر ملکی کو گرفتار کر لیا جن کیخلاف پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے پر فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔