Sunday, September 8, 2024

کراچی: پولیس کارروائیوں میں بارہ ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد، شریف آباد میں پولیس مقابلے میں دو، اورنگی سے چار ملزم گرفتار

کراچی: پولیس کارروائیوں میں بارہ ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد، شریف آباد میں پولیس مقابلے میں دو، اورنگی سے چار ملزم گرفتار
August 7, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی  کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بارہ ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے کورنگی  کے مختلف علاقوں  میں کارروائی کرتے  ہوئے چھے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ شریف آباد میں پولیس مقابلے کے بعد دو ملزم پکڑے گئے۔ ادھر اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے  ہوئے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزموں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔