Friday, March 29, 2024

کراچی: پولیس کارروائیوں میں افغانی سمیت 8ملزم گرفتار

کراچی: پولیس کارروائیوں میں افغانی سمیت 8ملزم گرفتار
March 13, 2017

کراچی (92نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں کورنگی، کھارادر، جیکسن، عوامی کالونی اور فیڈرل بی ایریا سے افغان باشندے سمیت آٹھ ملزم گرفتار کر لیے گئے، ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ شہرقائد میں کورنگی عوامی کالونی پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے کارندے انور علی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم قتل، بھتہ خوری اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ بوٹ بیسن میں پولیس نے کارروائی کرکے دو اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کرلیا۔ ملزموں کی شناخت عدنان اور واحد کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب جیکسن پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔