Monday, September 16, 2024

کراچی : پولیس کارروائی میں کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر کے چار دہشتگرد گرفتار

کراچی : پولیس کارروائی میں کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر کے چار دہشتگرد گرفتار
April 9, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے کالعدم  القاعدہ برصغیر کے چار  دہشت گردوں  سمیت   چودہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ، صدر جہانگیر پارک کے قریب پولیس مقابلہ کے بعد  چار مبینہ دہشتگردوں  رضا ، حسن ، حسین اور زین گرفتار کرلیا  پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ برصغیر سے ہے ملزموں کے قبصے سے چار کلو بارودی مواد ، چار ایس ایم جی ، دو موٹرسائیکلیں اور بال بیرنگ برآمد ہوئے۔ دوسری جانب سرجانی ٹاون، اورنگی اور نیوکراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  چھاپے مارکر3 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر کے شفیق موڑ پر فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے تفتیش کی جاری ہے۔ ادھر شاہ فیصل کالونی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر 7افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزموں سے ابتدائی تفتیش کے بعد دوبارہ چھاپے مارے گئے اور مختلف اقسام کاجدید اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیا گیا ملزموں سے ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف جرائم سے متعلق تفتیش جاری ہے ۔