Saturday, April 20, 2024

کراچی: پولیس کارروائی میں مغوی بچہ بازیاب

کراچی: پولیس کارروائی میں مغوی بچہ بازیاب
January 20, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی میں شاہ لطیف پولیس  نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو بازیاب  کرا لیا ہے جبکہ بچے کو اغواء کاروں نے جہانزیب نامی شخص کے مکان میں رکھا ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو اغواکاروں کے چنگل سے بازیاب کرالیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے اس  علاقے میں بچے کو جہانزیب نامی شخص کے گھر میں قید کررکھا تھا ۔ پولیس نے مالک مکان کو بھی مزید تفتیش کےلئےحراست میں لےلیا ہے جبکہ بچے کی شناخت  شمران علی کے نام سے ہوئی ہے اور اس کو تین روز قبل کورنگی کے صنعتی ایریا سے اغوا کیا گیا تھا ۔