Sunday, September 8, 2024

کراچی : پولیس کارروائی میں لوٹ مار کرنیوالے دو ملزم گرفتار

کراچی : پولیس کارروائی میں لوٹ مار کرنیوالے دو ملزم گرفتار
March 27, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے آرام باغ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لوٹ مار میں ملوث دو ملزم گرفتار کر لئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی پولیس نے آرام باغ میں کارروائی کی ہے جس میں لوٹ مار کرنیوالے دو ملزم گرفتار کرلئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور مال مستروقہ کے ساتھ آوان بم بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ گرفتار ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے تھانے میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔