Friday, May 17, 2024

کراچی :پولیس کارروائی میں 4ملزم گرفتار ،ایرانی ڈیزل برآمد

کراچی :پولیس کارروائی میں 4ملزم گرفتار ،ایرانی ڈیزل برآمد
July 2, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی پولیس نے ایک کارروائی میں چارملزم گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا۔ تفصیلات  کے مطابق بلدیہ سعید آباد میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دو بسوں سے بھاری مقدار میں ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا۔ کارروائی کے دوران چار ملزم بھی گرفتار کرلئے گئے ،پولیس نے دعوی کیا کہ ملزموں سے بارودی مواد تیار کرنے کے لئے کیمیکل بھی برآمد ہوا ہے ۔