Sunday, May 12, 2024

کراچی پولیس کا کرائم سین پر جمع ہونیوالوں کو گواہ بنانیکا فیصلہ ‏

کراچی پولیس کا کرائم سین  پر جمع ہونیوالوں کو گواہ بنانیکا فیصلہ ‏
November 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی پولیس نے کسی بھی قسم کی واردات کے بعد موقع پر جمع ہونے والوں کو بھی گواہ  بنانے کا فیصلہ کرلیا ،اور اب ایسے شہریوں کو بھی عدالتوں کے چکر لگانے پڑیں گے ، جبکہ پولیس نے عدالتی احکامات کے بعد تجاوزات کیخلاف بھرپور کارروائی کرنے کی ٹھان لی ۔ کرائم سین پر جمع ہونے والے ہوجائیں ہوشیار  ہو جائیں ، کسی واردات کے بعد موقع پر موجودگی مہنگی پڑسکتی ہے  ، اب اس عادت کی قیمت عدالتوں کے چکر لگاکر ادا کرنی پڑے گی ۔ کراچی پولیس نے جائے وقوعہ  پر رش سے بچنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا، اور اب جمع ہونے والوں کو بھی گواہ بنایا جائے گا  ،کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کرائم سین پر جمع ہونے والوں کی باری آئے گی تو   لوگوں کا رش کم کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔ دوسری جانب پولیس نے عدالتی احکامات کے بعد تجاوزات کیخلاف بھی ڈنڈا اٹھالیا  اور ایک ہفتے کے دوران سینکڑوں گرفتاریاں کرکے 150 مقدمات درج کرلیے  اور فٹ پاتھ پر ہر قسم کی تجاوزات روکنے کا تہیہ کرلیا ۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے جہاں بھی تجاوزات نظر آئیں تو وہاں فوری ایکشن ہوگا ۔