Friday, April 19, 2024

کراچی ، پولیس کا احتجاجی اساتذہ پر لاٹھی چارج ، شیلنگ بھی کی

کراچی ، پولیس کا احتجاجی اساتذہ پر لاٹھی چارج ، شیلنگ بھی کی
January 4, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی پریس کلب کے باہر  احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس ٹوٹ پڑی ۔  پولیس نے اساتذہ  پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جبکہ   35 سے زائد اساتذہ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس کارروائی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے اساتذہ کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سیاسی وعدے سیاسی ہی نکلے ۔ مطالبات پورے نہ ہونے پر کراچی میں اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے ۔ اساتذہ نے  گیارہویں روز علامتی جنازوں کیساتھ بلاول ہاؤس کی جانب مارچ کی کوشش کی تھی تو پولیس قوم کے معماروں پر ٹوٹ پڑی ۔

پولیس کی جانب سے احتجاجی اساتذہ پر لاٹھیئ چارج کیا گیا جبکہ منتشر کرنے کیلئے  آنسو گیس کی شلنگ بھی کی گئی ۔

پولیس نے درجنوں اساتذہ کو گرفتار کیا اور گھسیٹتے ہوئے گاڑیوں میں ڈال کر تھانے منتقل کردیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اساتذہ پر لاٹھی چارج کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اور تمام اساتذہ کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔