Thursday, May 9, 2024

کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کا موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاون کا اعلان

کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کا موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاون کا اعلان
May 28, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاون کا اعلان کر دیا۔ کراچی پولیس چیف نے فیڈریشن ہاوس میں صنتعکاروں سے خطاب کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری اور چھیننے والوں کےخلاف جلد کریک ڈاون کرنے کا اعلان کیا۔ کراچی پولیس چیف نے انکشاف کیا کہ لندن میں ان سے بھی چھینا جھپٹی کی واردات ہوچکی ہے۔ امیر شیخ نے بتایا کہ ڈیفنس میں 415 کیمروں میں سے صرف 125 کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فرائض سے غفلت برتنے پر 572 اہلکاروں کو برطرف کیا گیا ہے۔ کراچی پولیس چیف نے فیڈریشن ہاوس میں صنتعکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیمی اداروں میں منشیات کا رجحان بڑھ رہا۔ اسکول کے بچوں سےبھی منشیات مل رہی ہے۔ لڑکیاں بھی آئس کانشہ کر رہی ہیں۔ ایڈیشنل ائی جی نے بتایا کہ آئس کا نشہ فروخت کرنے والوں کی سزا کی مدت بڑھانے کے لئے حکومت کو خط لکھا ہے۔