Thursday, April 18, 2024

کراچی پولیس چیف نے چوکس ڈیوٹی پر 16 اہلکاروں کو نقد انعامات سے نوازا دیا

کراچی پولیس چیف نے چوکس ڈیوٹی پر 16 اہلکاروں کو نقد انعامات سے نوازا دیا
October 19, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے ادارے میں بہتری کا جزبہ لیئے مختلف تھانوں کا دورہ کیا۔ چوکس ڈیوٹی پر ایس ایچ او سمیت 16 اہلکاروں کو نقد انعامات سے نوازا۔ ایڈیشنل آئی جی کی تھانہ سہراب گوٹھ میں انٹری ہوئی۔ لاک اپ میں قید ملزمان کو ناشتہ کروایا، چوکس ڈیوٹی پر سنتری اور منشی سمیت چار اہلکاروں کو انعامات سے نوازا۔ بیرک کی صفائی نہ ہونے پر ہیڈ محرر کو معطل کر دیا۔ سی سی پی او کراچی نے سپر ہائی وے پر ون وے کی خلاف ورزی روکنے میں ناکامی پر ٹریفک سیکشن افسر کو معطل کر دیا۔ شاہراہ پاکستان پر تھانہ یوسف پلازہ کی موبائل کے باوردی درست اہلکاروں کو بھی نقد انعامات سے نوازا۔