Thursday, April 25, 2024

کراچی پولیس چیف نے ٹریفک انفورسمنٹ یونٹ کاافتتاح کردیا

کراچی پولیس چیف نے ٹریفک انفورسمنٹ یونٹ کاافتتاح کردیا
November 22, 2018
کراچی ( 92 نیوز) ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے  ٹریفک پولیس انفورسمنٹ یونٹ کا افتتاح کر دیا،کراچی پولیس چیف کاکہنا تھاکہ یونٹ کو 20 گاڑیاں اور 16 موٹر سائیکلیں دی گئی ہیں ۔ ہیلمنٹ نہ پہننے والے افراد کی موٹر سائیکلیں ضبط کر لی جائیں گی۔ شہر قائد میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کے لئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ٹریفک انفورسمنٹ یونٹ کا افتتاح کر دیا۔کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ یونٹ موٹر سائیکل سواروں کو مخصوص لائن تک محدود رکھے گا،انفورسمنٹ یونٹ تمام گاڑیوں کو انکی لین میں رہنے کی ہدایات دے گا۔ کراچی پولیس چیف نے ہیلمٹ نہ پہننے والےافراد کے خلاف بھی سخت ایکشن کا اعلان کیا ۔ ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا تھا ہیلمنٹ نہ پہننے والے شہریوں موٹر سائیکل ضبط کر لی جائے گی،ہیلمٹ لانے پر شہریوں کو موٹر سائیکل واپس کی جائے گی۔