Friday, April 26, 2024

کراچی پولیس چیف نے لیڈی پولیس کا دربار لگالیا

کراچی پولیس چیف نے لیڈی پولیس کا دربار لگالیا
November 14, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی پولیس چیف نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے وومن پولیس کا دربار لگالیا۔ مسائل کے حل کی یقین دہانی، فوکل پرسن مقرر کرکے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کراچی پولیس چیف نے خواتین اہلکاروں کا دربار لگایا جس میں مسائل کی سنوائی  ہوئی ۔ کراچی پولیس کے چیف نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور ضلعی سطح پر خاتون فوکل پرسن مقرر  کر کے کمیٹی بنادی ۔ ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے  خواتین کی اہم عہدوں پر تعیناتی،وومن ایس ایچ اوز اور ایس آئی اوز کو گاڑیاں فراہم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔ سی سی پی او نے کراچی سے باہر کی خواتین اہلکاروں کیلئے رہائش کا انتظام، بصورت دیگر اپنے اضلاع میں تبادلوں کا حکم دیدیا۔