Sunday, September 8, 2024

  کراچی : پولیس پر حملوں میں ملوث گروپ کا سراغ لگا لیا گیا

   کراچی : پولیس پر حملوں میں ملوث گروپ کا سراغ لگا لیا گیا
August 28, 2015
                کراچی(92نیوز)کراچی میں  حالیہ دنوں میں پولیس پر حملوں میں ملوث گروپ کا سراغ لگا لیا گیا 92 نیوز نے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کے خاکے حاصل کرلئےہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پولیس پر حملے کرنے والے دو ملزمان کی تصاویر 92 نیوز کو موصول ہو گئی ہیں ذرائع کے مطابق القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگرد پولیس کو نشانہ بنا رہے ہیں، تفتیش کارشبہ یہ بھی ظاہر کر رہے ہیں کہ کارروائیوں میں ملوث ملزمان سانحہ صفورہ میں ملوث دہشتگردوں کے ساتھی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا گروپ اعلیٰ تعلیم یافتہ جبکہ 10 سےزائد کارندوں پر مشتمل ہے جن کی عمریں 25 سے 32 سال کے درمیان ہیں۔ دہشتگردوں کا گروپ صدر، لیاقت آباد ،فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا اور کورنگی میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ  بنا چکا ہے ،دہشتگرد گروپ نے سینٹرل جیل کے باہر بھی دھماکہ کرنے کی کوشش کی ۔ ملزمان کی نشاندہی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں تابڑ توڑ چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔