Sunday, September 8, 2024

کراچی پولیس پر ایک اور حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی  

کراچی پولیس پر ایک اور حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی  
September 4, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی کی کنیز فاطمہ سوسائٹی میں ملزموں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا، مبینہ ملزم عبدالکریم صدیقی زخمی حالت میں فرار ہوا، پولیس نے ملزم کے والد سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی ملیر راو انوار نے دعویٰ کیا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔

کراچی پولیس پر ایک اور حملہ، کنیز فاطمہ سوسائٹی میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ چھ بجکر پینتیس منٹ پر ہوا۔ ایس ایس پی ملیر راو انوار نے دعویٰ کیا کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم عبدالکریم صدیقی جائے وقوعہ سے زخمی حالت میں فرار ہوا، جس کی گرفتاری کیلئے اسپتالوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس نے ملزم کے والد سجاد صدیقی کی نشاندہی پر ڈیفنس سے کالعدم انصار الشریعہ سے تعلق کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم عبدالکریم صدیقی جامعہ کراچی میں اپلائڈ فزکس کا طالب علم ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز نے ملزم کی تصویر، شناختی کارڈ اور یونیورسٹی کارڈ کی کاپی حاصل کرلی ہے۔