Friday, April 26, 2024

کراچی ، پولیس نےآئس ڈیلر گروہ گرفتار کرلیا

کراچی ، پولیس نےآئس ڈیلر گروہ گرفتار کرلیا
February 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پولیس نے  آئس ڈیلر گروہ خواتین ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا،ملزموں کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔ شاہراہ فیصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پوش علاقوں میں نوجوانوں کو آئس فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں۔گرفتار ملزموں میں روحیل شکیل،وقاص، سید مظفر، عبدالرحیم اور 3خواتین شامل ہیں۔ خواتین ساتھی منشیات کی ترسیل میں گروہ کی مدد کرتی تھیں۔ملزموں کے قبضے سے تین کلو منشیات برآمد کر لی گئی۔