Thursday, May 2, 2024

کراچی : پولیس نے منشیات کے اڈوں کو آگ لگا دی‘ 46 افراد گرفتار

کراچی : پولیس نے منشیات کے اڈوں کو آگ لگا دی‘ 46 افراد گرفتار
September 19, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 46 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے منشیات کے اڈوں کو بھی آگ لگا دی۔ جمشید کوارٹر اور کھارادر سے چار ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی میں سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ اس دوران 46 افراد کوحراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق بیشتر افراد نشے کے عادی ہیں۔ پولیس نے علاقے میں قائم منشیات کے اڈوں کو مسمار کر کے آگ لگادی۔ دوسری جانب کھارادر اور جمشید کوارٹر میں پولیس نے کارروائی کرکے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔