Sunday, September 8, 2024

کراچی: پولیس نے شیشہ کیفے سے متعدد افراد حراست میں لے لیے، لیاری گینگ وار کے دو کارندوں سمیت تین افراد گرفتار

کراچی: پولیس نے شیشہ کیفے سے متعدد افراد حراست میں لے لیے، لیاری گینگ وار کے دو کارندوں سمیت تین افراد گرفتار
January 15, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 2 میں پولیس نے شیشہ کیفے پر کارروائی کرتے ہوئے خواتین سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارراوئی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے دو کارندوں سمیت تین  افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثوں میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 2 میں پولیس نے شیشے کیفے پر کارروائی کرتے ہوئے خواتین سمیت 7 افراد کو حراست میں لیا، کارروائی کے دوران 5 شیشہ سیٹ سمیت شیشے میں استعمال ہونے والے کیمیکل بھی  قبضے میں لے لیے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کے چھاپہ کے دوارن حراست میں لیے جانے والی خواتین کو رہا کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کوئنزروڈ اور مچھر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں سمیت 3 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کے گرفتار ملزمان کے قبصے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثوں کے باعث 4 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعت ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔