Monday, September 16, 2024

کراچی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے اڈے مسمار کر کے آگ لگا دی

کراچی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے اڈے مسمار کر کے آگ لگا دی
January 30, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی پولیس کی لیاری کے مختلف علاقوں میں کارروائی‘ جرائم پیشہ گروپوں آصف مٹھل اور شیراز کامریڈ کے اڈے مسمار۔ مسمار اڈوں کو جلا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے جرائم پیشہ گروپوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے اڈے مسمار کر دیے۔ کراچی کے علاقوں لیاری‘ چاکیواڑہ اور بغدادی پولیس نے سنگولین، سربازی محلہ‘ میراں ناکہ، سیفی لین، محلہ علی محمد اور دیگر علاقوں میں کارروائی کی۔ پولیس کے آنے کی اطلاع پر ملزم فرار ہوگئے۔ اس دوران اہلکاروں نے جرائم پیشہ عناصر آصف مٹھل اور شیراز کامریڈ گروپوں کے اڈے مسمار کرکے آگ لگا دی۔ پولیس نے سرچ آپریشن بھی کیا مگر کوئی گرفتاری نہ ہو سکی۔