Monday, September 16, 2024

کراچی : پولیس نے تالہ توڑگروپ کا کارندہ گرفتارکرلیا

کراچی : پولیس نے تالہ توڑگروپ کا کارندہ گرفتارکرلیا
February 5, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی میں  تالہ توڑ گروپ کی درجنوں وارداتوں کےبعد جمشید کوارٹر پولیس تالہ توڑ گروپ کے ایک کارندے کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ تفصیلات کےمطابق جمشید کوارٹر پولیس نے مختلف علاقوں میں نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک پستول اور تالا کاٹنے کے آلات برآمد کر لئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئےٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ پچھلے چند ماہ میں کراچی کے مختلف علاقوں میں نقب زنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہےجس کے باعث کاروباری طبقہ پریشانی سے دوچار ہے۔