Friday, April 19, 2024

کراچی پولیس نے 7 پتنگ باز و پتنگ ساز گرفتار کر لئے

کراچی پولیس نے 7 پتنگ باز و پتنگ ساز گرفتار کر لئے
October 27, 2019
کراچی ( 92 نیوز)تین روز کے دوران پتنگ کی قاتل ڈور سے دو اموات کے بعد کراچی پولیس کو خیال آہی گیا ، اورنگی پولیس نے پتنگ باز اور پتنگ سازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7افراد کو گرفتار کرلیا۔ کراچی میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہونے کے بعد اورنگی پولیس کو بلاآخر ہوش آہی گیا، مختلف مقامات پر کریک ڈاون کے دوران سات پتنگ باز اور پتنگ فروش گرفتار، مانجھے کی چرخیاں اور پتنگیں برآمد ہوگئیں۔ گرفتار افراد نےبتایا کہ  اورنگی اور صدر کی ہول سیل مارکیٹ سے پتنگ اور مانجھے کریدتے ہیں ، ایس پی اورنگی شبیر بلوچ کا کہنا ہےکہ پتنگ باز اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا، والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے دور رکھیں۔ بنارس پل پر چوبیس اکتوبر کے روز گلے پر ڈور پھرنے سے تئیس سالہ نوجوان شہروز جبکہ چھبیس اکتوبر کو چھ سالہ معصوم امان جاں بحق ہوگئے تھے۔