Friday, April 19, 2024

کراچی ، پولیس نے 5 بچوں سمیت 6 افراد کی موت کے محرکات کا پتہ لگا لیا

کراچی ، پولیس نے 5 بچوں سمیت 6 افراد کی موت کے محرکات کا پتہ لگا لیا
March 13, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس نے 5 بچوں سمیت 6 افراد کی موت کے محرکات کا پتہ لگا لیا۔ قصر ناز میں فیومیگیشن کیلئے استعمال ہونے والا المونیم فوسفائیڈ تمام افراد کی موت کی وجہ بنا۔ ڈی ائی جی ساؤتھ نے بتایا کہ کمرے میں جگہ کم ہونے کے باعث بچے فرش پر سوئے تھے جبکہ فیومیگیشن میں سنگین غفلت برتی گئی اور چیف انجینئر سمیت 9 افراد ذمہ دار قرار پائے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی شرجیل کھرل کا کہنا تھا قصر ناز کے عملے نے شواہد ضائع کرنے کی کوشش کی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا مجموعی طور پر 55 افراد سے تفتیش کی گئی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے 9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔