Sunday, September 8, 2024

کراچی پولیس نشانے پر !!! دہشت گردوں نے ڈی ایس پی مجید عباس کو شہید کر دیا

کراچی پولیس نشانے پر !!! دہشت گردوں نے ڈی ایس پی مجید عباس کو شہید کر دیا
June 9, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں دہشت گردوں کا ایک اور بزدلانہ حملہ، لانڈھی میں فائرنگ سے ڈی ایس پی مجید عباس شہید ہو گئے۔ آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو قاتل جلدازجلد گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس ایک بارپھردہشت گردوں کے نشانے پر آ گئی۔ شاہ لطیف ٹاون میں فائرنگ سے ڈی ایس پی مجیدعباس جاں بحق ہو گئے۔ انہیں دفترجاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ مجیدعباسی کوزخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیالیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ موٹرسائیکل سوار چاروں ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کلاشنکوف، نائن ایم ایم پستول کے خول تحویل میں لے لئے۔ ایڈیشنل آئی جی اورڈی آئی جی ایسٹ بھی جائے وقوعہ پہنچے اور تفصیلات معلوم کیں۔ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرداخلہ نے ڈی ایس پی کی ٹارگٹ کلنگ کانوٹس لے لیا اور آئی جی سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی۔