Sunday, September 8, 2024

کراچی : پولیس ناکے پر زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوار دم توڑ گیا

کراچی : پولیس ناکے پر زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوار دم توڑ گیا
January 18, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں پولیس اہلکاروں نے ناکے پر نہ رکنے پر فائرنگ کر دی‘ موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی‘ دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گذری میں پولیس ناکے پر موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ موٹرسائیکل نہ روکنے پر اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس سے نوجوان شہریار زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فائرنگ کرنے والے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ گرفتار اہلکار حمزہ کے مطابق شہریار کو رکنے کا اشارہ کیا مگر وہ نہیں رکا اور آگے جا کر گر گیا۔ مجھے نہیں پتہ تھا کہ میری بندوق سے چلنے والی گولی اس کو لگ گئی ہے۔ شہریار کے دوست طاہر نے پولیس کو بیان دیا کہ شہریار موٹرسائیکل تیز ہونے کے باعث ناکے سے آگے نکل گیا۔ رفتار کم ہونے پر واپس پلٹا تو اہلکاروں نے فائرنگ کردی جبکہ وہ شدید زخمی حالت میں آدھ گھنٹہ سڑک پر پڑا رہا۔ شہریار کل رات سے جناح اسپتال میں زیرعلاج تھا۔ فائرنگ میں ملوث پولیس اہلکار مدثر اور حمزہ کو گزشتہ رات ہی معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا تھا۔