Thursday, April 25, 2024

کراچی پولیس ناکام، شہری خود ہی اپنے بچاؤ کے لئے میدان میں آگئے

کراچی پولیس ناکام، شہری خود ہی اپنے بچاؤ کے لئے میدان میں آگئے
July 1, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں آزاد گھومتے ڈاکوؤں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تو روکنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں، ایسے میں شہری اپنے بچاؤ کیلئے میدان میں آگئے۔ گلشن اقبال بلاک 4 میں دو ڈاکوؤں نے ایک فیملی کو لوٹنے کی کوشش کی، لیکن بزرگ افراد نے ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ۔ گاڑی جیسے ہی گھر کے باہر رکی تو 2 ڈاکو آ پہنچے ۔ گاڑی سے نکلنے والے شہری پر ایک ڈکیت نے اسلحہ تان لیا ۔ دوسرا لٹیرا بھی آپہنچا ۔ دونوں نے فیملی پر اسلحہ تان لیا ۔ اسی دوران گھر سے بزرگ شہری ہاتھ میں ڈنڈا اٹھائے باہر نکلا، اور ڈاکوؤں پر حملہ کر دیا ۔ بزرگ شہری کے حملے نے ملزمان کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ۔ گھر سے دوسرا بزرگ نے بھی باہر نکل کر ڈاکوؤں کو للکارا ۔ دونوں ملزمان موٹر سائیکل پر بیٹھے اور رفو چکر ہو گئے ۔