Saturday, April 27, 2024

کراچی : پولیس موبائلیں افسران کے قربانی کے جانور لانے پر لگ گئیں

کراچی : پولیس موبائلیں افسران کے قربانی کے جانور لانے پر لگ گئیں
September 11, 2016
کراچی(92نیوز)عید قربان قریب آتے ہی کراچی میں بدامنی کا جن بے قابوہوتانظرآرہاہے تو دوسری جانب پولیس موبائلوں کوافسران کے ذاتی استعمال شہرمیں قیام امن پرسوالیہ نشان چھوڑ رہے ہیں تفصیلات کےمطابق پولیس کاہے فرض مددآپ کی نہیں جناب ۔ پولیس کا تو فرض ہے خدمت صاحب کی  یقین نہ آئے تو دیکھیں ۔ رضویہ تھانے کی یہ موبائل رواں دواں ہے فیڈرل بی ایریا کو  اور اس میں جارہے ہیں  صاحب کے بکرے اسی دوران  کسی دل جلے نے سپاہیوں سے سوال کردیا ۔ کہ کتنے کے لیے بکرے تو وہ بولے انہیں کیا پتا یہ تو صاحب کے ہیں ۔  افسوس کا مقام ہے کہ ایک جانب تو قیدیوں کو لانے اور لے جانے کے لئے موبائلیں نہیں ہیں ، انہیں کبھی رکشے میں لایا جاتا تو کبھی ٹیکسی میں مگر صاحب لوگوں کے لیے وسائل کی کوئی کمی نہیں ۔