Friday, May 17, 2024

کراچی، پولیس موبائل میں سوار نقاب پوش افراد کا دکاندار پر تشدد، نقدی لوٹ لی

کراچی، پولیس موبائل میں سوار نقاب پوش افراد کا دکاندار پر تشدد، نقدی لوٹ لی
May 8, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں سائٹ ایریا کی نیولیبرکالونی میں پولیس موبائل میں سوار نقب پوش افراد نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا اوردکان سے تین لاکھ روپے لے گئے، ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے واقعہ کونوٹس لے لیا۔ سائٹ ایریا میں پولیس موبائل میں آنے والے نقب پوش افراد کو ویڈیو میں دکان کے قریب آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ موبائل سےاترنےوالےکچھ افراد نےسادہ لباس تھے اور چہرے بھی چھپائے ہوئے تھے۔ فوٹیج میں اہلکاروں کو دکان سےرقم اٹھاتےہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعہ کے خلاف دکاندار نے پولیس کےاعلیٰ حکام کو درخواست دی۔ کہا کہ اہلکاروں نے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دکان سے تین لاکھ روپے اور بھائی نوشاد کو لے گئے۔ تھوڑی دیر بعد بھائی کی جیب سے 90 ہزار روپے نکال کر اس کو چھوڑ دیا۔ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، نامعلوم پولیس اہلکاروں کیخلاف سائٹ بی تھانے میں مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی گئی۔