Friday, April 26, 2024

کراچی ، پولیس مقابلے میں گینگ وار کمانڈر غفار ذکری ساتھی اور بیٹے سمیت ہلاک

کراچی ، پولیس مقابلے میں گینگ وار کمانڈر غفار ذکری ساتھی اور بیٹے سمیت ہلاک
October 4, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس سے مقابلے میں گینگ وار کمانڈر غفار ذکری ساتھی اور بیٹے سمیت ہلاک ہو گیا جبکہ مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ مقابلے کے دوران زاہد چھوٹا اور غفار ذکری کا بیٹا بھی ہلاک ہو گیا۔ مقابلے کے دوران 2 کلاشنکوف، 18 آوان بم، 5 دستی بم برآمد ہوئے۔ پولیس نے صبح سویرے لیاری میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے جوابی وار میں غفار ذکری ساتھی سمیت مارا گیا جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔ سب انسپکٹر عطاءاللہ کو کمر اور کانسٹیبل میر عابد کو سینے میں گولی لگی۔ لیاری میں دہشت کی علامت امن دشمن غفار ذکری نے 2002 میں الگ گینگ بنایا اور کارروائیاں شروع کیں ۔ گینگ وار کمانڈر قتل، اقدام قتل بھتہ خوری سمیت 100 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی ۔ غفار ذکری لسانی فسادات میں بھی ملوث تھا اور بلوچستان میں بھی روپوش رہ چکا تھا۔